فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق’ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق 464 ج ب کا رہائشی 50سالہ اسماعیل ولد صدیق موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا جب وہ 22 چک سیم نہر کے قریب پہنچا تو تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
