27

آئندہ بجٹ میں ریلوے کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی جتنا بجٹ دیا جائے ‘ پریم یونین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلو ے پریم یونین نے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، ریٹا ئرڈ ریلوے ملاز مین کے واجبات کی عدم ادائیگی،ٹی ایل اے ملا ز مین کو مستقل کرنے سمیت اپنے دیگر مطالبات کے حق میں فیصل آبادریلوے اسٹیشن پر احتجاجی ر یلی کا انعقادکیا۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدرشیخ محمد انور،مرکزی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری ،نائب صدرظہیرالدین بابر ،زونل صدرمحمدآصف جاوید،بائوطاہر،محمدنعیم،طلحہ محمو د ،با بر نو ا ز ، سا جد عمر ا ن،یونس بٹ، نورالدین، اور دیگر نے کی۔ریلی میں پریم یونین سے وابستہ ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔اس موقع پراحتجاجی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں