فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خا ن نے کہاہے کہ آئین عمران خان کیلئے نہیں پاکستان کے لئے معتبر ہوناچاہئے۔ جوبعض جوڈیشل آ فیسرز اپنے کردارکی وجہ سے متنازع ہیں اُن کی جگہ غیرمتنازع جوڈیشل آفیسرزکو لارجربنچ میں شامل کرنا چا ہئے۔مریم نوازشریف نے عوامی عدالت میں ایک بارپھر میاں نوازشریف کا2017کابیانیہ پیش کیاہے۔پی ٹی آئی سہولت کاری پرجن کی تعریف اوردفاع کررہی ہے عنقریب عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری پرتنقیدبھی کرے گی۔عمران خان کی آخری اُمیدچنددنوں تک ماندپڑ جائے گی اورکسی ادارے کے خلاف عوامی ردعمل بھی نہیں آئے گیا۔ اہم متوقع فیصلوں کے خوف اوردبائو کے لئے عمران خان کی جیل بھروتحریک ناکام ہوگئی ہے۔عوام توکیاورکر وں نے بھی گرفتارنہیں دی ۔ایک دن میں 200کارکنوں کی کرفتاری کے دعویدارصرف80رہنمائوں کی گرفتاری پیش کرسکے جوگرفتاری کے بعدبازیابی کی درخواست جبکہ وہ جیل میں پریشان اوربچے رہائی کے لئے منت سماجت کررہے ہیں ۔بعض فوٹواورسیلفیاں بنانے کے بعدموقع سے بھاگ گئے۔گزشتہ روزراولپنڈی میں بھی2رہنمائوں نے گرفتاری پیش کی جبکہ ایک روزقبل پولیس اہلکار گرفتاری کے لئے اعلان کرتے رہے مگرکسی نے گرفتاری نہ دی ۔ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان سیاسی ڈرامے کررہے ہیں۔ عدلیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں کولوٹ مارکرنے اورمعاشی وسیاسی مستقبل تاریک کرنے والے عمران ٹولے کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ اگر اس ٹولے کے لے ثاقب نثارکی تقلیدکی گئی تو ملک میں نظام عدل پراُنگلیاں اُٹھیں گی۔
26