23

آئی ایم ایف معاہدہ ‘ پاکستان کے سعودی عرب اور یو اے ای سے رابطے

اسلام آباد (بیوروچیف) فنانسنگ کی جلد تصدیق کے حوالے سے پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اعلیٰ سطح پر روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کررہا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حو ا لے سے وزیراعظم آفس، دفتر خارجہ اور وزارتِ خزانہ متحرک ہے ۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 3 ارب ڈالر سے زائد کی فنا نسنگ کی جلد تصدیق کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے اقرار کے باوجود تحریری ضمانت نہیں دی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فنڈز کی تصدیق کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، آئی ایم ایف ان ممالک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے فنانسنگ کی تحریری ضمانت مانگ رہا ہے ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تحریری ضمانت کے علاوہ آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پورے ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسٹاف لیول معاہدے کے 4 ہفتے بعد ممکن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں