فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے معیشت کی بربادی ہو گی اور ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا بجلی’ گیس اور پٹرولیم مصنوعات نرخ بڑھانے سے نہ صرف صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی بلکہ عام آدمی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوںگے انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ چند سال سے ناقص حکومتی پالیسیوں اور عدم توجہی کے باعث ملک میں غربت ‘ مہنگائی’ بے روزگاری میں اضافہ اور ملکی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے’انڈسٹری دم توڑ رہی ہے محنت کش بے روزگار ہو رہے ہیں موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کی غلامی کا کشکول توڑنے کیلئے جرات مندانہ اور ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے اورخود انحصاری کا راستہ اختیار کرناہو گا وزیروں’ مشیروں کی تعداد میں کمی لانا ہو گی حکومتی عدم توجہی کے باعث بھٹہ خشت بھی بند ہو رہے ہیں
34