36

آئی ایم ایف کی غلامی کرنیوالے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں

مکوآنہ(نامہ نگار)چوہدری علی اختر خاں امیدوار پی پی105 اور چوہدری تیمور علی خاں جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع فیصل آبادکی قیادت میں حلقہ پی پی 105میں الیکشن کرا ئوملک بچا ئوتحریک کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی’ ریلی مکوآنہ سے شروع ہوئی اور ستیانہ میں ا ختتام پزیر ہوئی۔حلقہ پی پی 105 کی عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے چوہدری علی اخترنے کہاکہ مہنگائی کنٹرو ل کر نا وفا قی حکومت کے بس کی بات نہیں، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دینے والے امپورٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارا لازمی ہوگیا ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے کا اضافہ نااہل امپورٹڈ حکومت کی کھلی عوام دشمن ہے۔انہو ں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت ملکی معاملات میں دلچسپی لینے کے بجائے اپنی ساری قوت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف استعمال کرنے میں مصروف ہے،مہنگائی کا بہانا بنا کر رجیم چینج کے ذریعے منتخب حکومت کو جبری برطرف کرنے والوں نے آئی ایم ایف کی غلامی کا حق ادا کر تے ہوئے اصل مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا ہے۔ ملک میں استحکام لانے کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہے۔ عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہونے والی حکومت ہی ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں