63

آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے غربت نہیں غریب ختم ہو جائینگے

فیصل آباد(پ ر)حکمران آئی ایم ایف کے چکر سے نکل کر عوام کو بھوک و افلاس سے بچا ئیں، حکومت عوام کو ریلیف دیے بغیر معاشی ترقی کی طرف نہیں جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے پوری دنیا میں غریبوں ، مزدوروں اور کسانوں کو سہولیات مہیا کی جاتی ہیں حکومتی معاشی سخت پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے غربت نہیں غریب ختم ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں