فیصل آباد (پ ر )صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ا یشن حاجی نعیم احمدنے کہا ہے کہ ملکی بقا کیلئے معیشت کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔ مضبوط معیشت کے بغیر مضبوط دفاعی شعبہ بھی ملک و ملت کی بقا کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ آئی ایم ایف کے قرضے عوام کے لئے پھانسی کا پھندہ ہیں جو حکمرانوں نے عوام کے گلے میں ڈال دیئے ہیں۔اس نظام کو مسترد کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اشرافیہ اپنی خیر منائے، عوام میں ابلتا “اشتعال بم” کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اشرافیہ اور الیکٹ ایبلز کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب عوام انقلاب فرانس کی طرح عوام، نرم ہاتھوں والے حکمرانوں اور اشرافیہ کو ٹھکانے لگائیں گے۔
36