جھنگ ( نامہ نگار)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا اچانک دورہ کیا اور اسیران کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور خواتین وارڈ اور نو عمر اسیران وارڈ کا تفصیلی وزٹ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لے کر مزید ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کی انتظامیہ کے ڈسپلن ، سیکیورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔
