47

آئی جی پنجاب کے قافلے کی ویڈیو بنانے پر شہری پر تشدد

فیصل آباد (پ ر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے کنال روڈ فیصل ہسپتال کے سامنے سے گزرنے والے آئی جی پنجاب کے قافلے کی ویڈیو بنانے پر سیکٹر انچارج شہزاد آفتاب نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ شدید گالی گلوج کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی افضال نامی شہری نے بھاگ کر اپنی جان بچائی شہری افضال شاہ نے ہونے والے واقع کے خلاف آر پی او ڈاکٹر عابد سی پی او علی ضیا اور ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کو درخواست دے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور سیکٹر انچارج شہزاد آفتاب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں