اسلام آباد (بیوروچیف)ملک میں مزید ڈالر لانے کے سلسلے میں سافٹ ویئر، آئی ٹی سیکٹر اور آئی ٹی سے منسلک سروسز برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سیکٹر کو اپنی کمائی کا 35 فیصد ملک سے باہر رکھنے کی اجازت دیدی۔رپورٹ کے مطابق اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں ترمیم کرتے ہوئے بینکوں کو کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2023 تک اپنی برآمدی آمدنی کا 35 فیصد خصوصی غیر ملکی کرنسی اکانٹس میں رکھنے کی لازمی اجازت دیں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) یا پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن میں رجسٹرڈ ہونے کی ضرورت ہے، ان ہدایات کا جائزہ آئی ٹی سیکٹر کی برآمد سے متعلق بڑھتی کارکردگی اور اس مدت کے دوران اس کی برآمدی آمدنی کی وصولی کی روشنی میں کیا جائے گا۔ 2021 کے 2 ارب 108 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2022 میں مجموعی طور پر 2 ارب 618 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
32