69

آتشبازی کاسامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ، ماموں بھانجا جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں زور دار دھماکہ سے عمارت زمین بوس ہونے پر ماموں بھانجا جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود مکوانہ بائی پاس روڈ پر زاہد عرف لبی نے آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری بنا رکھی تھی گزشتہ شب فیکٹری میں زور دار دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے فیکٹری میں زور دار دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ عمارت کے ملبے تلے آ کر وہاں کام کرنیوالے ماموں بھانجا شہباز ولد طفیل،ضیا ولد احسان ساکن غازی ٹائون پرانا مکوانہ جاں بحق ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی لاشوں کو آر ایچ سی کھرڑیانوالہ منتقل کیا جبکہ فیکٹری میں دھماکہ سے انسانی جانوں کی ہلاکت پر پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہیں اور مکوانہ میں قائم درجنوں آتشبازی کی فیکٹریوں میں آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں مگر آتشبازی کی فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں اب تک رونما ہونیوالے حادثات میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فیکٹریوں میں مقدار سے زیادہ آتش گیر مادہ موجود رہتا ہے اور معصوم بچے اور خواتین بھی حفاظتی انتظامات کے بغیر ہی کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کسی وقت بھی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹریوں سے سول ڈیفنس اور پولیس کے اہلکار باقاعدہ طور پر بھاری منتھلیاں وصول کرتے ہیں جس کی بنا پر کوئی بھی ادارہ آتشبازی کی فیکٹریوں کا معاینہ کرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،ائی جی پنجاب،ار پی او،سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر حفاظتی انتظامات کے کام کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں