14

آتشبازی کا سامان برآمد’ مقدمہ درج

مکوانہ (نامہ نگار)ایس پی جڑانوالہ ٹائون کی ہدایت پر انچارج چوکی مکوآنہ کا آتش بازوں کیخلاف کریک ڈائون’ آتشبازکے ڈیرہ سے بھاری مقدارمیں آتشبازی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کیمطابق ایس پی جڑانوالہ کی ہدایت پرسب انسپکٹر مہر نوشیرنول انچارج چوکی مکوانہ نے اطلاع پر چھاپہ مار کر مکوآنہ چشت نگرکے قریب حافظ شعیب ولدعبدالغفارسکنہ منڈی صادق گنج تحصیل منچن آبادضلع بہاولنگرکے ڈیرہ سے بھاری مقدار میں تیارشدہ آتش بازی برآمد کر کے کاریگرارشدولدلطیف کوگرفتارکرکے دونوں کے خلاف زیردفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں