فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جڑانوالہ روڈ پر ڈھڈیوالا کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کرخاکسترہوگیا ریسکیو1122نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ ڈھڈی والا نہرسٹاپ کے قریب واقع عرفان پلاسٹک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں پڑا ہوا بھاری مالیت کا پلاسٹک کا سامان جل گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائربریگیڈکی پانچ گاڑیوں نے بڑی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔
29