21

آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کوہ نور پلازہ المائدہ ریسٹورنٹ اورسدھار سینٹری اینڈ پینٹ سٹورمیں آتشزدگی،آگ کی لپیٹ میں آکر بھاری مالیت کا نقصان جبکہ نشئی بری طرح جھلس گیا،ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ کوہ نور پلازہ میں المائدہ ریسٹورنٹ کچھ عرصہ سے بند تھا جہاں پر نشئیوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے مبینہ طور پر نشئیوں نے سردی سے بچنے کیلئے فرنیچرکوآگ لگائی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ویٹنگ ایریا کواپنی لپیٹ میں لے لیا وہاں موجود نشئی 35سالہ عمار ولد طاہر سکنہ نصیرآباد آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا جبکہ سدھاربائی پاس کے قریب سینٹری اینڈ پینٹ سٹورمیں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا اورجھلسنے والے نشئی کوہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں