17

آتشزدگی کے دو اقعات ، معذور بچہ اور سکیورٹی گارڈ زندہ جل گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید سردی سے بچنے کیلئے آگ کی لپیٹ میں آ کر معذور بچہ اور سکیورٹی گارڈ جھلس کر جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ پر 216 رب بڑا محمد والہ کے رہائشی ظہور احمد کے اہل خانہ 10 سالہ معذور بچے روشی کو کمرہ میں کڑاہی میں کوئلہ سلگھا کر چلے گئے، کوئلہ سے بستر کو آگ لگنے سے 10سالہ معذور بچہ زندہ جل گیا، ریسکیو1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تو مذکورہ بچہ دم توڑ چکا تھا جبکہ کھرڑیانوالہ تا جڑانوالہ روڈ پر واقع انٹرلوپ مل کے قریب فلاہی سٹاپ کے قریب دو سکیورٹی گارڈ الیکٹرک ہیٹر لگا کر بیٹھے ہوئے تھے تو گارڈ نے ساتھی کو کھانا گرم کرنے کا کہہ کر رائونڈ لگانے چلا گیا، جب واپس آیا تو اس کا ساتھی گارڈ 40سالہ شہباز ولد اﷲ رکھا سکنہ 97 رب رحمان کالونی کو آگ لگی ہوئی تھی جس کو الیکٹرک ہیٹر سے کرنٹ لگا اور کپڑوں کو آگ لگنے سے جھلس کر زندگی کی بازی ہار چکا تھا، کھرڑیانوالہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں