75

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کو آج کل کسی ذہنی ٹینشن سے گزرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ صدقہ دیں اور اپنی نظر اتاریں جو ہو چکا وہ اب بدلا نہیں جا سکتا۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
ایک اہم معاملے میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔ کافی دنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ اب کامیاب ہوتی نظر آتی ہے اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی آسان ہوگا۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جن لوگوں نے ماضی میں جو غلطیاں کی تھیں۔ اب وہ دوبارہ کر رہے ہیں۔ آپ کو اس کے سخت نتائج بھی مل سکتے ہیں۔ اس لئے خیال کریں اور واپسی کا راستہ اختیار ضرور کریں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
جن لوگوں نے اپنے لئے اب الگ رہائش کا پروگرام بنایا ہوا ہے وہ کوشش کر سکتے ہیں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں اور اب جوائنٹ فیملی میں رہنا مشکل ہوتا نظر آتا ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
اب حالات بدلیں گے اور برسوں کی کوشش رنگ لائے گی جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار ہیں وہ خاص طور پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ آج آپ کو مالی امداد بھی مل سکتی ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آج تھوڑا سا آزمائشی دن ہے۔ آپ کو ہر معاملے میں بے حد محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔ ذرا سی لاپرواہی آپ کے لئے مشکل کھڑی کر سکتی ہے جو صدقہ دیں گے وہ بچ سکتے ہیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آج ایک آفر ملنے کا امکان ہے اور وہ آدمی بھی کام آئے گا جس سے امید نہ تھی۔ بلاک رقم آ سکتی ہے اور روزگار کا خانہ بھی اب پاور فل ہونا شروع ہوگیا ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسمہ اللہ کریں اور یہ وقت نئے کام کی ابتداکے لئے بحکم اللہ بڑا شاندار ہے۔ آج کافی معاملے آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
جو لوگ کسی بھی مشکل کا شکار ہیں وہ اپنی نظر اتاریں زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ کو حسد نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ اس لئے شاہد آپ کے ہر کام میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ غور کریں گے اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا۔ آج کا دن اہم ہے۔ اس میں جو فیصلے کریں گے وہ آگے چل کر کام آئیں گے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
جذباتی پن کا مظاہرہ نہ کریں اور جس چیز کا آپ کے نصیب میں ہونا نہیں اس کی ضد کیوں کر رہے ہو۔ آج آپ کو خود کی ذات سے نکل کر اپنے لئے فیصلہ تو لینا ہوگا۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ ایک بڑی مشکل سے گزر کر آئیں ہیں۔ پھر شرارتوں میں لگ گئے اور دماغ میں غلط خیالات بھی لا رہے ہیں۔ اپنے معاملات جس قدر ممکن ہے توجہ کرکے درست کر لیں تو بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں