برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کو اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے کسی جگہ پر کوئی گڑبڑ ہے جو آگے بڑھنے نہیں دے رہی چیک کریں گے تو معلوم ہو جائے گا پھر اصلاح کریں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
پراپرٹی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے آنے کا امکان اور ایک اہم رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔ جو لوگ کسی بھی شخص سے خوف زدہ ہیں تو ان کو گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اپنے لئے اب الگ راستہ تلاش کریں یہ ضروری ہے پرانے دروازے اب بند ہو رہے ہیں آپ کو زندگی کا نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا اپنوں کا ساتھ بھی ختم ہو سکتا ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
جو کسی بھی شخص کی وجہ سے پریشان ہیں وہ ان شااللہ اس پریشانی سے نکل جائیں گے لیکن آپ کو اب خود بھی قدم واپس لانے ہوں گے جس طرف پیش قدمی جاری ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے لیکن ابھی چند دن آزمائش کے چل رہے ہیں صبر کر لیں اور بھروسہ کریں اللہ پر وہی ہے جو آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا صحت کا صدقہ دیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ جس پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ اب اس کے قابل نہیں رہا کیوں اپنا نقصان کروانا چاہتے ہیں قدم واپس لے لیں اور اپنے ناجائز معاملات کو صرف جائز کریں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کی ایک اہم کامیابی آج آپ کے قریب ہو گی اور جس طرف سے رکاوٹ آ رہی تھی اللہ نے چاہا تو وہ حیران کن طریقے سے دور ہو گی جو لوگ بیمار ہیں وہ بس اپنا صدقہ دیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
جن لوگوں نے اپنے روز گار میں عرصہ دراز سے مشکلات دیکھی ہیں وہ اب خوشخبری سن سکیں گے نئے کام کے بارے ہیں آج آپ کو اپنے مستقبل کے حوالے یس بھی اہم خبر مل سکتی ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کس بات کو لے کر پریشان ہیں زائچہ تو کچھ بھی ظاہر نہیں کر رہا اس لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے بس اپنے کام پر توجہ دیں اس میں آپ کے لئے کافی کچھ پڑا ہوا ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
کسی بھی بات کو ذہن پر سوار مت کریں اللہ نے چاہا تو کسی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے سب ٹھیک ہے بلکہ آج تو کسی جانب سے آپ کو فائدہ حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آج وہ ٹینشن دور ہو گی جو کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی اور جن لوگوں نے ماضی میں کوئی نیک کام کیا تھا امید ہے وہ کسی انعام کی صورت میں آپ کے سامنے آئے گا ان شااللہ۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ کو ایک ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور خوشی سے اس کو قبول کر لیں۔ اللہ پاک غیبی انداز سے آپ کی مدد ضرور فرمائیں گے بس آپ کی نیت نیک ہونی چاہئے یہ خیال رہے۔
38