31

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
جلد بازی میں فیصلے نہ کریں اور ان لوگوں سے دور رہیں جو زندگی میں زہر گھول رہے ہیں۔ آپ کو بات سمجھ میں نہیں آتی، اگر ایسا نہ کیا تو آج سے نقصان میں آ جائیں گے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ کو حق سے محروم کیا جا رہا ہے جو دوسروں کا خیال کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کریں اور اپنے حق کے لئے کھڑے ہو جائیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
روزگار کے بارے میں اچھی خبریں مل رہی ہیں۔ آپ کو اب اپنی ضرورتیں پوری کرنا آسان ہوگا اور اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی ان دنوں اہم فیصلے ہوں گے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ کو کیوں لگتا ہے جیسے کسی بندش میں ہوں حالانکہ ایسا معاملہ نہیں ہے۔ ذاتی کوئی غلطی ہے جو مشکل میں ڈالے ہوئے ہے۔ وہ آپ جانتے ہیں ٹھیک کر لیں بس فوری۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کو اس وقت کسی انجان جگہ سے مدد ملنے کی امید ہے اور جو سلسلہ کبھی ٹوٹ گیا تھا وہ دوبارہ جڑ جانے کی امید بھی ہے، بہرحال اس میں روزگار ان شااللہ بڑھے گا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کسی طرح بھی اپنی پوزیشن سیدھی کر سکتے ہیں تو ضرور کریں جب تک ایسا نہیں ہوگا فائدہ بھی نہ ہوگا۔ اب تو موقع ہے جو قسمت سے ملا ہے ورنہ شاہد دوبارہ نہ مل سکے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
مبارک دن ہے۔ آج صبح سے ہی اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی اور جس بات کی فکر تھی وہ بھی ختم ہو سکے گی۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
نوکری کے حوالے سے اہم خبر ملے گی اور آج ان لوگوں کا تبادلہ بھی ہو سکتا ہے جو پچھلے کافی دنوں سے کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ ایک اہم سلسلہ روزگار بھی سامنے آئے گا۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
جن افراد نے اپنی زندگی کے بارے میں اب بھی کوئی فیصلہ نہیں لیا اور پرانی ڈگر پر چلتے رہے تو وہ کامیاب نہ ہو سکیں گے۔اب قدم اٹھانا ہوگا، بہت وقت برباد کر لیا ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
ایک رکا ہوا کام ہونے کی امید ہے اور جس طرف سے بھی پریشانی آ رہی تھی وہ بھی رک جائے گی۔ آج کا دن گھر میں سکون دے گا اور آپسی جھگڑے کم ہو سکتے ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
ایک بار پھر سوچ لیں کہ آپ جو راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں وہ ٹھیک بھی ہے کہ نہیں۔ استخارہ کر لیں کیونکہ اس میں کوئی خاص فائدہ تو حاصل نہیں ہو رہا بلکہ نقصان کا خطرہ ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آج ایک مالی فائدہ آپ کی طرف آ رہا ہے۔ اگر حکمت عملی سے کام لیا تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے اور نوکری پیشہ افراد کے لئے بھی کوئی خوشی کی خبر آنے کی امید موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں