برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
اپنے لئے خود مشکل پیدا نہ کریں اور اس کام سے فوری طور پر دور ہو جائیں جس میں تھوڑا سا خطرہ بھی محسوس ہو رہا ہے آج بڑا ہی نازک دن ہے صدقہ دیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
وراثتی امور کے معاملات میں خرابیاں دکھائی دے رہی ہے اس کے لئے محنت درکار ہے اور نہ آپ کا حق مارا جائے گا اپنوں کا ساتھ بھی ختم ہو رہا ہے اور آپ کمزور پڑے رہے ہیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
خانگی امور مشکلات کا شکار ہیں اور جب گھر میں سکون نہ ہو تو پھر باہر پھر کام میں دل نہیں لگتا اور خرابیاں آتی ہیں حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا فوری ورد شروع کر دیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
تبادلے کا امکان ہے موجودہ جگہ اب رجعت کا شکار ہے اور ہجرت میں ہی برکت ہے جو لوگ کسی قسم کی لاپرواہی کریں گے وہ اپنا نقصان ہی کر سکتے ہیں صدقہ دیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
نامعلوم مقام سے آج کوئی وقتی فائدہ ہو سکتا ہے اور جن لوگوں سے خطرہ تھا وہ اب اور شدید ہو گیا ہے محتاط چلیں اور خود کو اوپن نہ کریں چند دنوں تک۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
کسی بھی قسم کی خبر ملے تو تصدیق کئے بغیر اس پر یقین نہ کریں کوئی آپسی تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے آج تو آزمائشی سا دن لگتا ہے توجہ دیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو جس مقصد کی تلاش تھی وہ جلد پورا ہوگا اور طرف سے شدید مخالفت آ رہی تھی وہ بھی رک سکتی ہے وہ بھی آپ کے سب سے الگ ہونے سے جو کہ ضروری ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
ایک اہم معاملا خرابی کی جانب جا رہا ہے آپ کو بڑا فوکس رکھنا ہوگا اور اس معاملے کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا ہوگا اور آج زبان سے نکلے ہوئے ہر الفاظ کو سوچ سمجھ کر ادا کریں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آج کا دن آپ کی ایک مشکل کم کر دے گا ان شااللہ اور مالی حوالے سے بھی اچھی خبر ملنے کی امید ہے جو لوگ اپنے کام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
اپنی نظر کی حفاظت کریں اور دل کو قابو میں رکھیں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں جو کہ ایک خطرناک کام ہے ویسے بھی لوگوں کی نظریں آپ پر ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ کو روز گار کے حوالے سے آج کوئی فیصلہ کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ جس چیز کی آفر ملے اس کے بارے میں بھی اچھی طرح غور و فکر کر لیا جائے اور اپنوں سے بات نہ کریں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ کی ایک ضرورت آج صبح ہی پوری ہونے کا امکان ہے اور جس سے امید نہ تھی وہ بھی آج آپ کے کام آ سکتا ہے اور سفر کے متعلق بھی آپ کی خواہش پوری ہونے کا چانس ہے۔
36