برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
ذہنی ڈپریشن بے حد محسوس کیا جا رہا ہے ان حالات میں صدقہ دینا بہترین رہے گا اور جو لوگ غصہ کم کریں گے وہ بیماری سے بھی بچ جائیں گے ورنہ صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آج آپ کو اپنے کسی معاملے میں خاص بہتری ملنے کا امکان ہے البتہ آپ کو دوسروں کے رویئے کی وجہ سے دکھ بھی مل سکتا ہے۔ اس لئے خاموشی سے صرف اپنا روز گار دیکھیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اب پرانی غلطیاں اور باتیں بھول کر آگے بڑھنا ہوگا اگر دل میں باتیں رکھیں گے تو اس سے حالات کشیدہ ہی رہیں گے اور ویسے بھی اب حاصل کچھ نہیں ہونے والا۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
موجودہ وہ جگہ اب تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے یہ موقع شاہد برسوں بعد آیا ہے اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز مت جانیں دیں اور آج روز گار میں بہتری کی خبر بھی ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
صورتحال اب برسوں کے بعد تبدیل ہونے جا رہی ہے اس کو اپنے حق میں آپ نے خود کرنا ہے۔ ماضی کی غلطیاں بھول کر آگے بڑھنا ہے اور قریبی لوگوں سے بھی دور رہنا ضروری ہوگا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
صبح اگر صدقہ دے دیں گے تو سارا دن ہر طرح کی پریشانی سے بچ کر رہیں گے اور آپ کو جو لوگ نقصان دینا چاہتے ہیں وہ بھی آپ سے دور ہی رہیں گے اپنے معاملات بھی ٹھیک کریں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
شاندار پوزیشن ظاہر ہور ہی ہے بس مطلب پرست شخص سے دور رہیں اور جو لوگ آپ کو زندگی میں ذہنی ٹینشن کا سبب ہیں ان سے دور رہنا ہی بہتر رہے گا فی الحال۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
نئے کام کی ابتداکے لئے اچھا وقت ہے۔ مالی حالات میں ان شااللہ بہتری آئے گی آپ کے لئے آج ایک آفر بھی ہے اور صاحب اولاد کے لئے ان حوالے سے اچھی خبر بھی۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
صورتحال بہتر ہے جو مشکل تھی وہ بحکم اللہ اب ٹل چکی ہے اب اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں آپ کو ہر معاملے میں بہتری ملنے کی امید موجود ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ جس کام میں لگے ہوئے ہیں اس کے بارے میں غور و فکر کر لیں اور اگر سمجھ نہیں آ رہا تو پھر استخارے سے مدد لے لیں ان دنوں کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ صورتحال کی نزاکت کو سمجھ ہی نہیں رہے اور اپنی دھن میں لگے ہوئے ہیں جو کہ خطرناک بات ہے مخالفین ان حالات میں آپ پر حاوی ہو سکتے ہیں۔ یہ خیال رہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
توبہ کر کے اب سیدھے راستے پرآ جائیں مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے خاص طور پر اپنے دل کو قابو میں رکھیں۔ یہ ہاتھوں میں سے نکل رہا ہے جو سب سے خطرناک بات ہے۔
37