برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
غصہ قابو میں رکھیں، بار بار وارننگ ہے۔ ان دنوں مریخ آپ کے زائچے میں یہ لڑائی جھگڑے کا سبب بنتا ہے۔ آپ کو محتاط چلنا ہوگاو خاص طور پر دشمن دار لوگ۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
سب کچھ آپ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں ناکامی ملے گی۔ آج کا دن صرف توبہ اور اپنے معاملات کو ٹھیک کرنے کا ہے، خیال کریں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اچھا دن ہے، مگر آپ جلد بازی سے کام لے کر معاملے کو بگاڑ رہے ہیں۔ سکون سے چلیں، ان شااللہ آپ جو چاہتے ہیں، وہ ضرور ہوگا۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
زحل کی رجعت نے پریشان کیا ہوا ہے۔ صدقہ واحد حل ہے۔ آپ اس وقت اپنے تمام معاملے ٹھیک رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر چند دن صدقہ ضرور دیتے رہیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
کاروباری لوگ صرف دو تین یوم اور صبر کرلیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو حالات ان کے حق میں ہو جائیں گے۔ آج کا دن اچھا تو ہے۔ فی الحال جو ملے اس کو فوری قبول کرلیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ ان دنوں کافی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اپنے کئی کام خراب کئے ہوئے ہیں، ان کو ٹھیک کریں اور دل کے معاملے چھوڑ کر اپنے روزگار پر توجہ دیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
چند ضروری معاملات کو دیکھنا ضروری ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ آج خواہش مند افراد کے رشتے کی بات بھی آگے چلے گی۔ من پسند جگہ بھی ہو سکتی ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کو آج کافی دنوں کے بعد کچھ بہتری کا سانس نصیب ہو رہا ہے ورنہ بندش نے تو کمر ہی توڑ ڈالی تھی، مگر ابھی ذرا سکون سے چلیں تاکہ مکمل طور پر نجات مل سکے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
کاروباری حضرات کو مزید چند یوم انتظار کرنے کا مشورہ ہے۔ پھر صورت حال حیران کن طریقے سے بدلے گی۔ آج کا دن ملی جلی کیفیت کا حامل ہے۔ پریشانی والی بات بھی نہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کو آج ایک اہم معاملے میں خوشی کی خبر ملے گی اور رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ دوائی سے زیادہ پرہیز پر توجہ دیں اور صدقہ بھی بے حد ضروری ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ کو آج وقتی رکاوٹ کا سامنا ہے، مگر پریشانی والی بات بھی نہیں ہ ے۔ آپ کل تک اس رکاوٹ سے آزاد ہوں گے جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، فی الحال گریز کریں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
ازدواجی تعلقات میں خرابی کا اندیشہ ہے۔ اس لئے چھوٹی موٹی بات کو لے کر زیادہ پریشان نہیں ہونا اور نہ ہی غصہ کرنا ہے۔ بس آپ اپنے روزگار پر ہر صورت توجہ دیں۔
24