21

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ بندے کے لئے اچھا ہی کرتا ہے۔ یہ بندہ ہی ہے جو اپنا برا کر لیتا ہے۔ آج کا دن اہم ہے۔ کچھ ایسا ضرور ہے جو آپ کے لئے اچھا ہو سکتا ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
پراپرٹی کے معاملات میں بڑی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ آپ خود بھی اب مالی طور پر کسی بڑے فیصلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اب کوئی بڑا فائدہ مل جانے کی امید ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ جس انداز سے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس میں اب نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے اور جو لوگ کسی بڑی مشکل میں ہیں وہ کسی وقت بھی بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
بندش تو نہیں البتہ بدنظری محسوس ہوتی ہے پھر بھی آٹے کا صدقہ دے دیں اور پرندوں کو بھی خوراک ڈالیں۔ سچ بولیں، لالچی بندوں سے دور رہنا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے۔ اس وقت جو دشمن تھے وہ دوست بن سکتے ہیں اور جو اپنے تھے۔ جن کے لئے بہت کچھ کیا تھا وہ خلاف ہو سکتے ہیں۔ اب آپ یاک الگ رنگ میں زندگی جئیں گے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
کاروباری حضرات کیلئے اللہ نے چاہا تو اچھے دنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ انشااللہ بڑے فائدے سے نوازے جائیں گے۔ اب آپ نے اپنی پوزیشن فوری طور پر تبدیل نہیں کرنی ،یہ یاد رہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
صحت کا خانہ پھر آپ کی توجہ مانگ رہا ہے۔ جیسے بدنظری میں آ گئے ہوں۔ سور حشر کی آخری تین آیات کا صبح و شام ورد شروع کر دیں اور شام سے پہلے گھر پر موجود ہوں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جو آپ کے لئے انجان ہو۔ ان دنوں آپ کے مالی معاملات زیادہ مناسب نہیں ہیں اور کوئی سلسلہ بھی بنتا دکھائی نہیں دے رہا۔ استخارہ ہی کر لیں تو بہتر ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
من پسند کام ہو سکتا ہے اور جن پر کبھی اعتبار نہیں تھا۔ آج تو وہ بھی کام آ سکتا ہے۔ اس لئے آپ صبح سے ہی اپنی پلاننگ کر لیں اور انشااللہ شام تک بڑا اچھا رزلٹ دیکھ لیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
کوئی دھوکا دینے کی کوشش کر سکتا ہے۔ایک بنا بنایا کام بھی بگڑ سکتا ہے۔ آپ کو پوری توکل سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ اللہ کی مدد حاصل ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
وقت کی قدر کریں۔ آپ اپنے راستے سے پھر بھٹک رہے ہیں اور دل کے ہاتھوں مجبور ہو رہے ہیں جو کہ خود پر ظلم ہے۔ اس وقت مخالفین پھر سرگرم عمل نظر آ رہے ہیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آج اچھا دن ثابت ہوگا اور جس بھی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے بارے میں اچھی خبر آ سکتی ہے۔ ملازمت کرنے والے اب اگلے دو تین یوم میں خوشخبری سن سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں