29

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ پریشان نہ ہوں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کی مشکل حل ہو گی اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی وہ رک جائے گی۔ آپ کو کچھ رقم ملنے کا بھی امکان محسوس ہوتا ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
جیسی صورت حال بنی ہوئی ہے ستاروں کی ایسی پہلے نہ تھی۔ آپ کو اس سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے اور رسک لے کر بھی قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو بھی کامیاب ہو جائیں گے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اللہ پاک آپ کو ضرور اس مشکل سے نکال دے گا جس میں آج کل گھیرے ہوئے ہیں۔ اس وقت آپ پرانی باتوں کو لے کر زیادہ پریشان ہیں۔ اس کو دل و دماغ سے باہر نکال دیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ آپ مزیدسرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں اور کسی کے ساتھ مل کر بھی کام کر سکتے ہیں۔ اس وقت مالی لحاظ سے ان شااللہ روزانہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کو پھر شدید مخالفت کا سامنا ہے اپنی حفاظت کے لئے صدقہ بھی دیں اور خیرات بھی کریں۔ مخالفت زیادہ ہو تو کسی نقصان کا بہت بڑا خطرہ ہے۔ پوری طرح خود کو چوکنا رکھیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
روحانی طریقے سے چلیں گے۔ نماز پر توجہ دیں۔ رزق حلال کے حصول کے لئے زیادہ کوشش کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔ اس کی توجہ کریں کیونکہ ابھی آزمائشی صورت حال ہے صدقہ لازمی ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو بہت بڑی نظر لگی ہوئی ہے اور اس نے کافی کچھ خراب کیا ہوا ہے اگر آپ نے اس پر فوری طور پر قابو نہیں ڈالا تو پھر آپ کیلئے مشکل پیدا ہو جائے گا وارننگ ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
ابھی تھوڑی سی بہتری آئی ہے مالی حوالے سے آپ کو فی الحال اپنی ضرورت پوری ہوتی نظر آئے گی، مگر مکمل حالات میں بہتری آنے میں ابھی چند دن میں صبر سے کام ضرور لیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
سورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں تاکہ جو بار بار بندش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس سے نجات مل سکے جو لوگ اپنی حفاظت نہیں کریں گے مشکل میں رہیں گے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
اہم اور اللہ کے حکم سے مددگار دن ہے۔ آپ کو اپنے مقاصد میں بہتری کی خبریں مل رہی ہیں اور جو کام کل تک رکاوٹوں کا شکار تھے۔ آج سے وہ کھلنا شروع ہو جائیں گے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
عزت کی حفاظت آپ پر فرض ہے اس طرف توجہ دیں جو لوگ لاپرواہی سے کام لیں گے وہ اپنے ہاتھوں سے خود کو مشکل میں ڈالیں گے۔ اس وقت مخالفین سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
صورتحال انشااللہ آج آپ کے حق میں بڑی مددگار ہو گی۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ اور آپ کی راہ میں جاری ایک بڑی رکاوٹ بھی ختم ہونے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں