35

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
ایک اہم خبر ملنے سے کچھ بہتری محسوس کریں گے اور جن لوگوں نے کاروبار میں مسلسل نقصان کا سامنا کیا ہے وہ ان شااللہ اب دوبارہ اپنے نقصان کا ازالہ بھی کر سکیں گے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
ایک بڑی رکاوٹ آج ان شااللہ کسی وقت بھی دور ہو جائے گی اور آپ جس مشکل کو محسوس کر رہے تھے۔ اس میں سے نکل جانے میں کامیاب بھی ہو سکیں گے، فکر نہ کریں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
حالات کیسے بھی ہوں۔ آپ پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ بے فکر ہو کر اپنے کام پر توجہ دیں۔ آپ جلد اپنی منزل پا لیں گے۔ وقت آپ کا مکمل ساتھ دے رہا ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
لاکھ کوشش کے باوجود اگر کامیابی نہیں مل رہی تو استخارے سے مدد لیں تاکہ آپ کو اصل صورت حال کا علم ہو سکے۔ جب تک غلطیوں کو ٹھیک نہیں کریں گے کچھ نہ ملے گا۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
ایک بڑا اہم معاملہ حل ہو سکتا ہے اور تنگ کرنے والا خودبخود راستے سے ہٹ جائے گا۔ آج کا دن مالی لحاظ سے قدرے بہتری دے گا، ان شااللہ اور نئی خبر بھی ملے گی۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کیوں پریشان ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ آپ کو مشکل سے ضرور نکال دیں گے۔ آج دوپہر کے بعد سے صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے اب کر لیں اور پھر آگے بڑھ جائیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ ایک وقت ہوتا ہے کسی کام کے لئے۔ اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ آپ لاپرواہی کر رہے ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
بدنظری ہو سکتی ہے۔ آپ اپنی نظر اتاریں فوری اور اپنے کام اور معاملات کے بارے میں کسی کو کانوں کان خبر مت ہونے دیں۔ اس طرح حسد کا شکار ہو سکتے ہیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کیا چاہ رہے ہیں آپ کو خود بھی اندازہ نہیں ہے۔ اس وقت تو ہوا میں تیر چلا رہے ہیں اس طرح کرنا بڑا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ویسے بھی مخالفت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
لوگوں کی باتوں پر عمل کرنے کی بجائے اپنی عقل سے کام لیں اور اس طرح ٹھیک فیصلہ کر سکیں گے۔ ان دنوں آپ کا ستارہ مشکل میں ہے جو دوسروں سے دور رکھنے کا مشورہ ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ کیا چاہتے ہیں کہ سب کچھ فوری مل جائے ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے، فوری شاٹ کٹ اختیار مت کریں بلکہ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ ابھی رسکی پوزیشن پر ہیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
جو بھی حالات خرابی کا شکار ہیں۔ ان کا حل تو کرنا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس حوالے سے استخارے سے مدد لے کر چلیں تاکہ غلط راستے پر مت پڑیں اور غصہ کم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں