23

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آج صبح سے ہی اگر صدقہ دیں گے تو سارا دن انشااللہ اچھا گزرے گا جو لوگ بندش محسوس کر رہے ہیں وہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ اب ذہنی طور پر خود کو کام کرنے کے لئے اور تبدیلی کے لئے تیار رکھیں۔ کوئی بھی خبر کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔ آج ایک ناممکن کام بھی ہونے کی بہت امید نظر آتی ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
حالات بدل چکے ہیں۔ اب آپ کے اپنے بھی نہیں رہے سب مطلب پرست ثابت ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب ان سے کافی دور ہو جانا چاہیے اور نئے انداز سے زندگی کو شروع کریں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے بیماری یا بندش وغیرہ کے حوالے سے پریشان ہیں۔ آج ان شااللہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے وہ ان سے بڑی شاندار بہتری کو محسوس کریں گے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
بے شک بے شمار معاملات میں لاپرواہی آپ کو کامیاب ہونے نہیں دے رہی۔ آپ فوری طور پر سب کام چھوڑ کر اپنے اور اپنے گھر پر توجہ دیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کو آج ایک اہم چانس ملنے کی توقع ہے۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں اس پر مکمل توجہ رکھیں اور کسی دوسرے سے کامیابی تک ہرگز بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
بیماری سے نجات۔ نحوست کا خاتمہ اور رکاوٹیں دور ہوں گی۔ ان شااللہ سب اچھا ہوگا۔ بس اپنی نیت کے فتور کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
صدقہ دیں گوشت کی صورت میں اور اپنی نطر بھی اتاریں۔ بدنظری میں آلگے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے کام کی تلاش میں ہیں ان کے لئے صرف بعد نماز مغرب سور واقعہ پڑھنا ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
راستہ کھل رہا ہے۔ آج اندازہ ہو رہا ہے۔ ان شااللہ مشکلات ختم ہو جائیں گی اور سابقہ نقصان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا جو لوگ بیمار ہیں صحت یاب ہوں گے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جو رکاوٹ تھی وہ آج صبح ہی دور ہو جائے گی اور پریشانیوں کا سلسلہ بھی فوری رک جائے گا۔ آج کا دن آپ کی زندگی میں خوشگوار خبر بھی لے آ رہا ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
راستہ بار بار نہ بدلیں۔ اس طرح مشکل ہو جائے گی اور جو بھی فیصلہ کر لیں پھر اس پر قائم ہو جائیں۔ اس طرح کچھ تو حاصل کر لیں گے، اب زائچہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
عزت کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔ لاپرواہی نہ کریں جو لوگ اولاد کے حوالے سے لاپرواہ ہے ان کے لئے زبردست وارننگ ہے۔ بعد میں ناکہنا کہ ستاروں نے خبر نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں