35

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
مشکلات آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں آپ بالکل فکر نہ کریں اب دن آپ کے حق میں بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور بڑی امید ہے کہ آج ہی آپ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو سکتے ہیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
بار بار تاکید کی جا رہی ہے اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں بہت سی جگہ پر غلطیاں ہیں ان کو دور کرنا ضروری ہے اور اب آپ کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے جلد کرنا ہو گی۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ کے لئے آج ایک کام میں جاری رکاوٹ ختم ہونے کی خوشخبری ہے اور شاید کچھ رقم بھی ہاتھ لگے آج اندرون خانہ مخالفت والا خانہ کھلا ہے۔ اپنے تمام کاموں کو خفیہ ہی رکھیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
روز گار کے حوالے سے اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ آپ کے لئے کوئی اہم سلسلہ بن سکے آج کا دن آپ کے حق میں اچھا ہے اور کوئی سلسلہ سامنے آئے اس کو اپنے ہاتھوں سے ناجانے دیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
بندش وغیرہ کوئی نہیں ہے سب آپ کا وہم ہے آپ بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں آپ کو اللہ نے چاہا تو اس میں کامیابی ملے گی ناممکن کام بھی آج ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
صحت کا صدقہ ابھی جاری رکھیں آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس حوالے سے عجیب سی بندش کا سامنا ہے ہو سکے تو سب کی نظر بھی اتاریں۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی بڑی غور و فکر کرنی ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
سچی توبہ کرنے اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ حقوق العباد کے حوالے سے بھی خیال رکھنا ہوگا۔ اس طرح جو بھی پریشانیاں ہیں ان سے نجات مل سکے گی۔ آج ہی کوشش کر لیں تو بہتر ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ کس طرف سے کب آپکے لئے کوئی فائدہ مل جائے اور اس مواقع کو اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دینا آپ کے لئے اچھے دن شروع ہیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کو آج صبح سے کوئی اچھی خبر مل جانے کی امید ہے اور راستے کی جو رکاوٹ تنگ کر رہی تھی وہ بھی ختم ہو سکے گی۔ خاص طور پر بندش و بدنظری والا ختم ہو سکے گا ان شااللہ۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
بیماری والا خانہ ان شااللہ اب بند ہو رہا ہے آپ کو بندش وغیرہ جیسے معاملات سے نکل جانے کی خوشخبری بھی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے۔ ان کا سلسلہ بھی بن جائے گا۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ اپنا صدقہ دیں ایک کام ٹھیک ہوتا ہے تو دوسرا خراب اور اگر ہو سکے تو استخارہ کر لیں اس سے بہت کچھ معلوم ہو سکے گا۔ آج بحرحال اندرون خانہ سازش سے بچ جائیں گے ان شااللہ۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ کو ایک اچھے وقت کا سامنا ہے اور اس کی قدر کریں۔ اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھالیں۔ دو تین یوم میں ہی آپ کو اس میں خوشخبری مل جائے گی ان شااللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں