برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انشااللہ اس میں کامیابی کا امکان برقرار ہے اور نیت صاف رہی تو بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہیں گے، اچھا دن ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ کی ایک بڑی کامیابی کسی وقت بھی آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔ بس اس کو خودبخود چل کر آپ کے سامنے آ کستی ہے بعض افراد کی سمت بھی بدلنے کا امکان موجود ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آج کچھ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔کافی دنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اس سے نکل جائیں گے۔ بس حقوق العباد کے حوالے سے آج خاص توجہ کی ضرورت ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
رکاوٹیں اب روزانہ کے حساب سے ختم ہو رہی ہیں۔ آپ کو اب ان اچھے دنوں سے ائدہ اٹھا لینا چاہیے اور محنت و لگن سے چلیں گے بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں گے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں۔ آپ پوری طرح بندش جیسی صورت حال سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ آپ کو چاہیے کہ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام ضرور پڑھیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ان افراد سے دور رہیں جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو دھوکا دیا تھا۔ آپ اس طرف توجہ نہیں دے رہے ۔ غور کریں ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
بیماری وغیرہ کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت آپ کی پوزیشن بہترنہیں ہے۔ مخالفین بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ نقصان سے صرف رجوع الہی سے بچ سکتے ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
روزگار کا معاملہ بحکم اللہ مزید بہتری ہونے کی امید ہے۔ آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں روز بروز بہتری آتی جا رہی ہے اور جلد ہی منزل کے قریب ہوں گے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ چند دن خود کو منظر عام سے غائب رکھیں کیونکہ بلاوجہ کی پکڑ کا شکار ہو سکتے ہیں اور جو لوگ شرارتوں سے بعض نہیں آئیں گے وہ سخت نقصان اٹھائیں گے وارننگ ہے آپ کو۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کو اچھا وقت مل رہا ہے تو آپ اس کی پروا نہیں کر رہے۔ پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے ابھی بھی وقت ہے اس اچھے وقت کی قدر کریں۔ آج بڑا ہی خاص دن ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
مخالف آپ کو روک رہے ہیں اور حالات بہترین ہیں۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کس طرح اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور یاد رکھیں یہ تبدیلی کے حوالے سے بھی اہم دن ہیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
ستاروں کی اتنی اچھی چال سے بھی آپ کا فائدہ نہیں اٹھا سکے تو پھرکب اٹھائیں گے۔ اس اچھے وقت کی قدر کریں اور رسک لے کر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرلیں تو بہتر ہے آپ کے لئے۔
45