برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ ان دنوں جن معاملات کا شکار ہیں اس میں سے نکلنے میں ابھی چند دن لگ سکتے ہیں صبر سے کام لینا ہے اور مناسب وقت کا انتظار کرنا ہے خاموشی سے چلیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
ان دنوں آپ کی پوزیشن اور آپ کے معاملات کو کوئی بھی سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہا آپ ان پر بلا وجہ اپنا وقت برباد کر رہے ہیں خاموشی سے صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں بس۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ کی اہم کوشش کسی کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور وہ مسئلہ حل ہو جائے گا جس کو لے کر کافی دنوں سے پرستان ہیں۔ بس مخالفین سے بچ کر چلنا بے حد ضروری ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
جو لوگ کسی بھی دوسرے کے کام میں مداخلت کریں گے وہ بلا وجہ اپنے لئے مشکل پیدا کر سکیت ہیں اور جن کو صرف روز گار کی فکر ہو گی وہ کامیاب ہوں گے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
حالات تھوڑے سے نازک ہیں۔ آپ کو اس وقت صرف اس کے مطابق قدم اٹھانا ہے اور ہر اس معاملے سے دور رہنا ہے جو ذرا سا بھی غیر قانونی اور غیر شرعی ہو خیال رہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کے حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں اور ہر کام تو آپ کے بس مںی نہیں ہے آپ بس جس قدر اپنی کوشش کر سکتے ہیں کر لیں۔ باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور آپ کا زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ پر چھوٹی موٹی بات پر ٹیشن لیتے رہتے ہیں اس لئے ایسا ہوتا ہے ہونا تو وہی ہے جو قسمت میں ہونا ہے آپ کیوں پریشان ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ نے غلط فیصلے کر کے خود حالات خراب کئے ہیں ابھی بھی وقت ہے ان پر نظر ثانی کر لیں تاکہ خرابیوں سے نکلا جا سکے اور اس کے لئے چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے رشتے میں ہیں جو اندرون خانہ مخالفت رکھ رہا ہے تو فوری طور پر اس سے دور ہو جائیں اور کوشش کریں کہ اب کچھ دنوں تک اس طرف دیکھیں بھی ہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ نے اب صورت حال کے مطابق چلنا ہے ضروری نہیں کہ آپ کی ہر معاملے میں مرضی شامل ہو۔ حالات کا جو تقاضا ہے بس اس کو پورا کریں اور آج صدقہ بھی لازمی دیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
ایک مشکل ختم نہیں ہوئی دوسری گلے پڑ جاتی ہے جیسے جکڑن ہو گئی ہو اس کو صرف روحانی طریقے سے حل کرنا ہے اور نماز کے نزدیک آپ جاتے ہیں ہیں توبہ کر لیں نماز پکڑیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
اولاد کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے تو پھر اس کی ہاں میں ہاں ملانی ہو گی حکمت عملی کے ساھت ان شااللہ آپ جو چاہتے ہیں وہی ہوگا ان کو اپنے مقصد میں کامیابی ملنا مشکل ہے۔
