98

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
حالات کے مطابق چلیں ماضی میں جلد بازی نقصان کا باعث رہی ہے۔ اب صورت حال کی خرابی آپ پر ہو گی۔ مخالفین ویسے بھی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑے ہیں۔ آپ نے بچ کر چلنا ہوگا۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
جو لوگ کسی انتظار میں ہیں کہ خود ہی مسئلہ حل ہو جائی وہ جب تک خود ہاتھ پاں نہیں ماریں گے، کچھ نہیں ہوگا اور آج قسمت سے موقع مل رہا ہے اس کا فائدہ اٹھا لیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ کیلئے اب کوئی نیا سلسلہ سامنے آنے کی امید تو ہے مگر آپ شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کے چکروں میں ہیں جس سے نقصان ہو سکتا ہے۔ پوری عقل کا استعمال کرنا ہوگا۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اس مسئلے سے نکل آئیں گے جس میں کافی دنوں سے پریشانیاں آ رہی تھیں۔ آج شام سے صورت حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کو اب روزگار میں بھی بہتری مل سکتی ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
کچھ معاملات آپ کی سخت توجہ چاہتے ہیں اور آپ جس کام میں ہیں شاہد وہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اس وقت گھر پر بھی نحوست ہے۔ ذکر الہی کی ایک محفل کروانی چاہیے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
اللہ نے عقل دی ہے اس کا استعمال کریں۔ دوسروں کی باتوں میں آکر خود کو مشکل میں نہ ڈالیں اور چاہنے والے یہی تو چاہتے ہیں ابھی وقت ہے نہایت سنبھل کر چلیں تو بہتر ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
ہر بات کو اپنے دماغ پر سوار مت کریں اور درگزر سے کام لیں۔ اللہ بڑا رحمان ہے۔ وہ آپ کی کوئی مشکل باقی نہیں رہنے دے گا۔ بس آپ اس پر مکمل بھروسہ رکھ کر چلیں تو۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
جن لوگوں نے آپ کو ماضی میں نقصان دیا تھا۔ وہ اب پھر حرکت میں آ گئے ہیں اور آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔فوری طور پر ان سے دور ہو جائیں۔ آج صدقہ بھی دیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کیلئے وہ لوگ مشکل پیدا کر رہے ہیں جو ماضی آپ کے دوست اور ہمدرد رہے ہیں اور ان کا اعتبار کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس بار ان کی باتوں میں ہرگز نہیں آنا۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
اس وقت مالی حالات بے حد کمزور ہیں اور آپ کو اپنی ساری توجہ اس پر رکھنی ہوگی اگر لاپرواہی کی تو مزید نقصان ہوگا۔ تھوڑی سی محنت درکار ہے۔ صورت حال دوبارہ سنبھل جائے گی۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آج کا دن آپ کے ایک معاملے میں آسانی دے کر مالی صورت حال کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور جس طرف سے آپ کو امید تھی انشااللہ وہ بھی پوری ہونے کے قریب ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
سفر کے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ اپنے کام کو لے کر جس مشکل کا شکار تھے۔ اس سے نکلنے کی خبر بھی ملے گی جو لوگ بیماری یا بندش کا شکارچلے آ رہے تھے وہ بھی آزاد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں