33

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
حالات میں ابھی خاطر خواہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے فی الحال جیسے تیسے وقت گزر رہا ہے گزار لیں اور کوشش کریں کہ اندرون خانہ معاملات سے خود کو دور رکھیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
جو لوگ کسی بھی الجھن کا کشار ہیں وہ آج شام تک ان شااللہ اس سے نکلنے اور نئے کام کو تیار ہو جائیں گے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بہت اچھا رہے گا توجہ رکھیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
ایک بڑی پریشانی ان شااللہ ختم ہو سکے گی جن لوگوں سے عرصہ دراز سے دور تھے۔ اب وہ دوبارہ قریب آنے کی کوشش کر سکتے ہیں آج فی الحال فاصلہ ہی رکھیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
جن افراد نے ماضی میں سخت مالی مشکلات دیکھی ہیں ان کے لئے آج کا دن ایک اہم خوشی کی خبر لے کر آ رہا ہے اور اب دن بدن بہتری کے اسباب بن سکتے ہیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
ایک اہم کام میں بہتری کی امید ہے آپ جن لوگوں سے ناراض تھے اب ان سے صلح کے امکانات پیدا ہوں گے اور ایک طرف سے پیسہ ہاتھ میں آنے کی امید بھی ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کی ایک بڑی خواہش اب جلد پوری ہونے کو ہے اور رشتے وغیرہ کے معاملے میں جاری بندش کا خاتمہ ہو رہا ہے اب اولاد کے خانہ میں بھی خوشی کی خبر ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو جن معاملات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ عارضی ہیں ان شااللہ وہ اب جلد دور ہو جائیں گی مگر نظر بد کی طرف بڑھ رہے ہیں اس لئے زبان بندی رکھیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
جو لوگ بیماری یا بندش کو لے کر پریشان ہیں وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے البتہ خاندانی رشتے خراب ہو رہے ہیں آپ کو ان سے خود کو دور رکھنا ہوگا۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
بیماری والا خانہ بند ہو گیا ہے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اب تیزی سے ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ البتہ اجکل غصہ زیادہ آتا ہے اور کسی پرانے مسئلے نے بھی ٹینشن دی ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جن لوگوں کو مالی طور پر شدید پریشانی رہی ہے وہ اب ان شااللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے بیماری سے نجات ملے گی ا ور اولاد کے حوالے سے اب اچھی خبریں ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ کو اپنوں کی جانب سے کسی بات کا دکھ ہے آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں اب اس کا کوئی حل نہیں برداشت کرنا ہے اور خود کو ان سے دور بھی کر لینا ہوگا۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں آپ کو ان پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس میں آپ کے لئے کچھ نہ کچھ تو ہے اس لئے موقع کو ہاتھ سے نا جانے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں