34

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
لوگوں کی جانب سے ملنے والی زیادتیاں اور باتیں آجکل تنگ کر رہی ہیں اور کسی کام میں خاص دل بھی نہیں لگ رہا اب آپ کثرت سے درود پاک کا ورد شروع کریں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ کو اپنوں اور غیروں کی جانب سے سازشیں اور مخالفت کے سوا کچھ نہیں ملا تلخ حقیقت دماغ میں چل رہی ہے غصے کی وجہ سے آج کوئی غلطی کر بیٹھیں صرف صبر کا مشورہ ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
صورتحال جتنی بھی خراب تصور کر رہے ہوں فکر مند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے آپ کو ان شااللہ کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے آج تو بہتر دن محسوس ہوگا۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اہم دن رہے گا کسی جانب سے فائدہ حاصل ہوگا جو کام بگڑ چکے تھے وہ اب سیدھے ہونا شروع ہوں گے اور جو لوگ بے روز گار تھے آج خوشخبری سن سکیں گے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
گھریلو پریشانیاں ختم ہونا زیادہ ضروری ہیں حکمت عملی سے چلیں اور خاص طور پر اولاد کے معاملات کو غور و فکر سے دیکھیں غصے سے مذید کام خراب ہو سکتا ہے صدقہ بھی لازمی دیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
روزگار کا خانہ بدستور بندش و مشکلات کا شکار ہے آپ روحانی طریقہ اختیار کریں سچے دل سے توبہ کر کے سیدھے راستے پر آجائیں اور بعد نماز مغرب صور واقعہ پڑھتے رہیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
مالی حوالے سے سخت مشکلات درپیش ہیں اب اور کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا اور جس کے لئے اگر استخارے سے مدد لے سکتے ہیں تو اس میں دیر مت کریں فوری کریں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
اہم مسائل جو تنگ کر رہے تھے وہ اب ٹھیک ہو سکیں گے آپ کو آج اپنے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی اور جن لوگوں نے پیسہ دینا ہے وہ اب ادھار واپس کر دیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
ابھی صورتحال نازک ہے آپ کو چاہئے کہ ہر معاملے میں دیکھ کر چلیں اور کسی بھی طرح کا رسک نہ لیں۔ پہلے ہی اپنے اور غیر دشمن ہو رہے ہیں اور آپ نیا محاذ تیار کر رہے ہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
مالی معاملات بحکم اللہ تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں آپ کو اپنی پوری توجہ اس پر دینی ہے اور کوشش کرنی ہے کہ جو بھی آفر ملے اس کو اب سنجیدگی سے ضرور لیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
اللہ نے چاہا تو مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور جس طرف سے امید لگا کر رکھی تھی وہ بھر آئے گی آج کا دن اچھا مگر اندرون خانہ معاملات سے بچ کر چلنے کا بھی ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
اپنے معاملات ٹھیک کریں بہت زیادہ خرابایں ہو رہی ہیں آپ کے لئے اب توبہ کر کے سیدھے راستے پر آنے کا مشورہ ہے اور بہت قریبی شخصیات سے بھی اب بچ کر چلنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں