45

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
اپنوں سے دوری اور اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ کو اپنا غصہ قابو میں رکھنے اور سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔ سچ بولیں گے تو ان سے برداشت نہیں ہوگا خاموشی بہتر ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
خاندانی حوالے سے نہایت محتاط ہو کر چلنا ہوگا اپ کو یا تو خود کو الگ ہو کر چلنا ہے اور یا پھر سب کچھ برداشت کر کے خاموشی سے چلنا ہوگا اب یہ آپ پر ہے کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جن لوگوں نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں ان کو اس سے اگر کچھ نہیں سیکھا تو یہ خود پر ظلم ہے۔ اب ان کو مت دہرائیں اور صرف اپنے روز گار کی طرف ہر ممکن توجہ دیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
ایک وقت میں دو کام کرنے کی پیشکش ہو سکتی ہے اگر آپ نے ان سے فائدہ اٹھایا تو آگے چل کر اپنے مالی حالات کو قابو کرنے میں کامیاب رہیں گے آج فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
جو لوگ کسی انجان کام میں ہاتھ ڈالنے کے چکروں میں ہیں وہ خود اپنا نقصان کریں گے پرانا کام جو آپ جانتے ہیں وہ کریں بس اور مالی حوالے سے سوچ سمجھ کر چلیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
اس وقت حالات کسی بھی طرح سے بہتر محسوس نہیں ہو رہے شاید کسی جکڑن میں آئے ہوئے ہیں آپ اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں خاموشی بھی بہترین حل ہوگا۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
جب طبیعت بوجھل ہو اور کسی بلا وجہ کی پریشانی کا سامنا ہو تو ایسے میں حسب توفیق صدقہ دیں اور کثرت سے اللہ اکبر کا ورد کریں یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے جس سے بلائیں ٹل جائیں گی۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
اولاد کے حوالے سے لاپراہری مت کریں اس وقت ایسا کرنا بڑی غلطی ہوگا اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اس کو آپ نے ہی پورا کرنا ہے اور اس میں دوسروں کو شامل نہ کریں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ جس راست یپر چل رہے ہیں اس میں تبدیلی کے واضع امکانات روشن ہیں اور خود کو اس کے لئے تیار رکھیں امید تو ہے کہ یہ تبدیلی کسی وقت بھی سامنے آ سکتی ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
ان دنوں آپ شاید غلط راستے پر ہیں اپنے اندر کے انسان کو سمجھائیں ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔ ار آپ نے ایک بھی بڑی غلطی کر دی تو بڑی مشکل میں آ جائیں گے سوچ لیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
واپس پلٹ کر نہ دیکھیں اس وقت ایسا کرنا خود کے ساتھ زیادتی ہوگا بس کریں اور زندگی کو اب نئے انداز سے رشوع کرنے پر غور کریں۔ بہت ہو گیا ماضی کو چھوڑ دیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
اندر کا انسان کافی حد تک آجکل مایوسی جیسی کیفیت سے گزر رہا ہے اور جو لوگ اللہ پاک پر بھروسہ کریں گے وہ اپنی کسی بھی مشکل سے نکل جائیں گے۔ ورنہ اندھیرہ ہی اندھیرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں