53

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کسی ایسے معاملے سے انشااللہ نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جس میں برسوں سے تھے اور جو لوگ آپ کی طرف سے کسی مدد کے انتظار میں ہیں۔ ہو سکے تو ضرور کریں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آج محسوس ہو رہا ہے کہ بڑا اچھا دن رہے گا۔ بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے اور جن افراد نے کوئی وعدہ کر رکھا تھا وہ بھی پورا کرنے والے ہی لگتے ہیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ ہر بات کو غیر سنجیدہ لیتے ہیں جو کہ آپ کے لئے بعد میں پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ آج آپ کو اپنے گھر اور اپنے معاملات کا معاملہ کرنا ہوگا تاکہ غلطی ٹھیک ہو سکے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اللہ پاک سے اچھے کا ہی گمان کریں ان شااللہ سب اچھا ہی ہوگا۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ دوپہر کے فوری بعد ہی۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
صورتحال آج بحکم اللہ آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ کو جس بھی طرف سے پیسوں کی امید تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ آج بڑا اچھا دن ہے اور بھی ضرورتیں پوری ہوں گی۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
استخارے کی مدد سے اپنے راستے کا تعین کریں۔ ہوا میں تیر چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ آپ کے نام میں بھی مسئلہ لگتا ہے تبدیلی کر سکتے ہیں تو اس پر غور ضرور کریں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
اپنی جگہ بدلنے کی کوشش کریں حرکت میں برکت ہے اور یہ آپ کے لئے ضروری ہو گئی ہے ورنہ کیا اپنے اور کیا پرائے آج کل سب مخالفت پر ہی اتر آئے ہوئے ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
اس وقت آپ کو کسی بری خبر کا انتظار ہے جو کسی وقت بھی مل جائے گی۔ جو لوگ اچھا سوچیں گے ان شااللہ اچھا ہی پائیں گے اور جو برا وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا۔ اب ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ آپ کو وہ پوری طرح جکڑن میں لینے کی کوشش میں ہیں۔ دعا اور صدقہ ضروری ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کے حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں۔ آپ کو اب مزید کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ آج شام تک ہی اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور مخالفین سے ہرگز نہ گھبرائیں اللہ ہے نا۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
کسی طرف سے اہم خبر بہت کچھ بدلنے کے لئے تیار ہے اور آج دوپہر کے بعد سے ہی امیدیں پوری ہوتی محسوس ہوں گی اور ناراض شخص سے بھی صلح کی بڑی امید ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ کو آج اچھی طرح سے سمجھ جانا چاہیے کہ کوئی رشتہ ساتھ نہیں دے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ماسوائے میرے اللہ کے۔ اس لئے خود ہی اپنے راز اوپن نہ کریں تو بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں