فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سالانہ عرس جانشین محدث اعظم پاکستان پیر قاضی محمد فضل رسول حیدر قادری رضوی و بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر قاضی محمد فضل رسول حیدر سوم صلو و درود وسلام کے بہت پابند تھے،آپ نے ساری زندگی ختم نبوت پر پہرہ دیا، فلاحی اور سماجی کاموں پر آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے،ختم نبوت کی بقا کیلئے دن رات جدو جہد کی۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین پیر فیض رسول حیدر، صاحبزادہ محمد علی حیدر، علامہ پیر محمد فضل سبحان قادری، پیر سید نوید الحسن مشہدی، پیر ولید احمد جواد نقشبندی، علامہ غلام مصطفے نوری، پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی ودیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پر فتن دور میں ہمیں ختم نبوت کا تحفظ پہلے سے بھی زیادہ کرنا ہے، قبلہ پیر صاحب کاکردارآنیوالی اہلسنت کی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے جسکی پیر وی کر کے اہم اللہ اور اسکے رسول کی سچی محبت حاصل کر تے ہیں۔ پیر صاحب نے اپنی زندگی میں محدث اعظم میڈیکل کمپلیکس، محدث اعظم فائونڈیشن اور چنیوٹ کے قریب ایک عظیم الشان اسلامک یونیورسٹی تعمیر کروائی جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،ہمیں چاہیے کہ ہم پیر صاحب کے نقش قدم پر چلیں مساجد کو آباد کریں اللہ اور اسکے رسول ۖ کی خاطر اپنی جاں تک قربان کرنے سے دریغ نہ کریں ہر جگہ اسلام کا بول بالا کرنے کی کوشش کریں، فحاشی اور عر یانی سے اپنے معاشرے کو محفوظ بنائیں، اسی میں ہم سب کی بقاہے، پیر قبلہ صاحب ہمیشہ اس بات پر مصر رہے کہ مروجہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدارس اہلسنت دنیا وی تعلیم کا بھی اہتمام کریں تاکہ طلبا جد ید دور کے تقاضوں کے پیش نظر اہم کر دار ادا کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی وقوم کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
7