فیصل آباد (پ ر) آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آبادنے ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں سیکرٹری کے امیدوار چوہدری احمد ذیشان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا’ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں DBA کے آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر میاں امجد اقبال’ سابق صدور ڈسٹرکٹ بار میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ’ میاں مہران ایڈووکیٹ’ میاں عباس ظفر ایڈووکیٹ’ رانا ذوالفقار ایڈووکیٹ کے علاوہ DBA کے وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر میاں امجد اقبال’ ابق صدر ڈسٹرکٹ بار میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ’ میاں عباس ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری احمد ذیشان ایڈووکیٹ محنتی’ تجربہ کار اور وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں
