43

آرٹسٹ شوکت علی ناجوکوسپردخاک کردیاگیا

فیصل آباد(پ ر)ممتاز ادیب ، افسانہ نگار ، آرٹسٹ علامہ شوکت علی ناجو گزشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم کو گزشتہ روز طارق آباد والے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم کی عمر 75سال تھی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ان کی رہائشگاہ کچی آبادی ریلوے کالونی میں ادا کی گئی مرحوم انتہائی ملنسار ، خوش اخلاق اور ہنس مکھ انسان تھے ، مرحوم علامہ عبدالرحمن کائناتی ، الحاج علامہ اختر سدیدی ، غلام علی کلو کے انتہائی عقیدت مند ساتھی تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آئندہ ہفتے منعقد کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں