فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی او آفس کمیٹی روم میںالیکشن 2024ء کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد ،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آرآئی بی ،ڈی پی اوز جھنگ ،ٹوبہ اور چنیوٹ،سکیورٹی نرانچ ،او ایس آئی ز،برانچ ہیڈز آرپی او آفس نے شرکت۔دوران میٹنگ آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے عام انتخابات 2024ء کے پر امن اور شفاف انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی اور حتمی لائحہ عمل تیار کرنے سے متفق ہدایات جاری کیں علاوہ ازیں جرائم میں خاتمہ اور اس میں کمی کیلئے مو ثر حکمت عملی وضع کرنے اور اسے نتیجہ خیز بنانے پر غور و حو ض کیا گیا۔آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خا ن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2024ء کی سیاسی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔امیدواران الیکشن کمپین کا آغاز کر چکے ہیں ۔ان حالات میں تمام پولیس افسران ریجن فیصل آباد کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کے عمل کو ہر صورت پُر امن بنائیں۔ سر عام اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے۔سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے ا افسران شر پسند وتخریبی عناصر کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوں تاکہ نقص امن اور لاء اینڈ آڈر کی صورت حال پیدا نہ ہو۔الیکشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔غیر نمونہ نمبر پلیٹس و مشکوک موٹر سائیکل ،غیر شفاف شیشے والی گاڑیوں کو چیک کیا جائے اور ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے سی ٹی او فیصل آباد دوران انتخابات جلسوں اور ریلیوں کے آس پاس ٹریفک کے بہائو کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کریں ۔
