34

آزادی کشمیرکی تحریک 1930ء سے ہی برسرجہاد ہے

فیصل آباد (پ ر)اہلسنت وجماعت پاکستان کایوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اہم اجلاس اعوان ہائوس ، ہیون ولاز میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد جاویداعوان نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک 1930 سے ہی برسرِ جہاد ہے۔ 1947 ء میں برصغیر کے بنیادی اصولوں اور فارمولے کو نظر انداز کرتے ہوئے جب بھارتی قیادت اور برطانوی وائسرائے لارڈ مائونٹ بیٹن نے مہاراجہ کشمیر سے ساز باز ہو کر کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا تھا اور تحریک جہاد کے نتیجے میں کشمیرکا ایک تہائی حصہ آزاد کروا لیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کی دشمنی اور کشمیر سے غد ا ر ی اور بھارتی حکومت کی طرف سے بے گناہ پا کستا نیوں کی گرفتاری ، ظلم ، قتل و غارت اور عزتیں اور عصمتوں سے کھیلنا ، بھارتی درندوں کے ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے پا کستا نی حکمرانوں کی بزدلی اور امریکہ کے ساتھ سفا ر تی ، اقتصادی اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کشمیریوں کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں