اسلام آباد(بیوروچیف) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ آصف زرداری کے بغیر آئندہ حکومت چلانا بہت مشکل ہو گا۔ پارٹیاں تو اب میدان میں2ہیں۔ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ اب 2ہی کی گیم ہے، پی ٹی آئی تو الیکشن سے ہی نکل گئی ہے۔ انھوں نے کہا اگر اللہ کی طرف سے معجزہ ہوگا تو آنے والی حکومت 2سال چلے گی۔ ورنہ گیارہ ، بارہ مہینے رہے گی۔ حکومت گیارہ ماہ تک چلنی ہے تو پی ڈی ایم ٹو نہیں بنے گی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)اکٹھے نہیں بیٹھیں گی۔ جیتنے والے آزاد ارکان ہی حکومت کا فیصلہ کریں گے۔ آئی پی پی کا بھی کردار نظر آ رہا ہے۔ آزاد امیدوار کو توڑنے کی ضرورت نہیں، وہ ہوا کے رخ کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بورڈ پر تو آصف زرداری ماہر ہیں، ایوان صدر میں ان کی تصویریں لگتی نظر آ رہی ہیں۔ میں پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ خلائی مخلوق نواز شریف کا سلوگن تھا توان کو بھی کلین چٹ مل گئی۔(ن)لیگ کی سیٹیں100سے کم ہونگی، آصف زرداری کو کہا کہ ایکسپائرڈ لیڈرز ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ان کا بیٹا اور آپ جیسے جوان لوگ ہیں ملک آگے چلائیں۔ اس گیم میں ایکسپائر ہونا بہت ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں۔تین چار خود ساختہ ہیرو ہیں۔
