59

آزاد امیدوار پی پی114 انعام الحق ڈوگر کی حمایت میں اضافہ

صفدرآباد(نامہ نگار) آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ144پی پی شیخوپورہ صفدرآباد سردار انعام الحق ڈوگرنے اردو بازار کارنر کمیٹی روڈ پر ایک برے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں اور حلقہ کے عوام سے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو اسمبلی کا ممبر بن کر صفدرآباد کے عوام کی خدمت میں دن رات ایک کر دونگا اور جبکہ عوام کے مسائل کا حل نہیں نکلے گا وہ چین سے نہین بیٹھیں گے۔شہر کی متعدد برادریوں نے اپنا جھکائو انعام الحق ڈوگر کے پلڑے میں ڈال دیااور جلسہ عام میں اعلان کیا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں انعام الحق ڈوگر کے انتخابی نشان مور پر شہری ووٹ ڈالیں گے ۔حاجی سفیان بھٹی،رانا مکو اور وقاص اکرم چوہدری نے کھل کر انعام الحق ڈوگر کی حمائت کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن کے دن عوام کا سیلاب مور کی جیت کا نعرہ بلند کرتے ہوئے گھروں سے نکلے گا ۔چوہدری جاوید بھٹی اور خانقاہ ڈوگراں کی عوام نے بھی مور کو جتانے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ عوام شہید ایم پی اے صفدرڈوگر کے بھتیجے انعام الحق ڈوگر کو کامیاب کرانے کے لئے پورے علاقے میں پھیل چکے ہیں اور جیت ہمارا مقد ہو گی۔انعام الحق ڈوگر یہ سیٹ جی کر صفدر ڈوگر شہید عرف چھبہ ڈوگر کے غریب پرور مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں