58

آزاد امیدوار PP-107مہرعطاالرحمان الیکشن سے دستبردار

ڈجکوٹ(نامہ نگار)پی پی 107 سے آزاد امیدوار مہر عطا الرحمان الیکشن سے دستبردار ہوگئے ، لیگی امیدواروں میاں قاسم فاروق این اے 99 اور پی پی 107 سے چوہدری خالد پرویز گل کی حمایت کر دی ، تفصیل کے مطابق آزاد امیدوار مہر عطا الرحمان جو جہاز کے نشان پر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے تھے گزشتہ شب ن لیگی امیدواروں میاں قاسم فاروق اور چوہدری خالد پرویز گل کی حمایت میں دستبردار ہوگئے ،سمندری روڈ پر نجی کالونی میں واقع اپنے انتخابی دفتر پر انہوں نے پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور پورے گروپ کے ساتھ ن لیگ کو کامیاب بنانے کا عزم کیا الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی آنکھیں نمناک ہو گئیں اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد فاروق، میاں قاسم فاروق، چوہدری خالد پرویز گل، عامر گل اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں