8

آزاد کشمیر کے لئے ہیلتھ کارڈ کیلئے الگ فنڈ مختص

اسلام آباد (بیورو چیف)آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ سہولیات نئے فارمولے کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاق کے تعاون سے آزاد کشمیر حکومت نے ہیلتھ کارڈ کیلئے الگ فنڈز مختص کردیے ہیں،وفاقی کابینہ کی جانب سے صحت سہولت پروگرام کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کا مفت علاج جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق عام شہریوں کیلیے ہیلتھ کارڈ کو ‘کوپیمنٹ’ ماڈل پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں