ساہیوال (محمد صفدر چوہدری ) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 198 آزاد امیدوار چوہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ آپکا ووٹ ابابیل کی چونچ میں وہ کنکر ہے ، جو اس ملک کے کرپٹ لٹیروں وڈیروں ظالموں ظلم اور نا انصافی کرنے والے ہاتھیوں سے آپکی جان چھڑوا سکتا ہے.ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ووٹ دینا آپ پر فرض ھے ایک جگہ جلسے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپ۔کا ووٹ آپ کے پاس امانت ھے مگر اس امانت کو امانت دار کے سپرد کرنا آپ پر واجب ھے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران کو چننے وقت اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں ووٹ کی ادائیگی کا فیصلہ آپ نے خود کرنا ھے کیونکہ ووٹ کے امانت دار تم خود ھو اور جج بھی اسلئے ووٹ آپ کے ضمیر کی آواز ھے ووٹ صرف اور صرف اس نمائندے کو دیں جس میں تمام امیدوار سے برائیاں کم ھو۔
