54

آسان شرائط پر قرض دینے کی آڑ میں فراڈ کے واقعات میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف)ملک بھر میں بلا سودی آسان قرضہ دینے کے نام پر کا کاروبار عروج پر ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں اس حوالے سے شکایات تیزی سے وصول ہو رہی ہیں کہ قرضہ فراہم کرنے والی کمپنیاں قرضہ دینے کے بعد بے انتہا سود وصول کر رہی ہیں۔ نہ صرف زائد سود بلکہ قرض کی قسط بروقت ادا نہ کرنے پر چند یوم کے اندر ہی اپنے غنڈے گھروں پر بھیج کر مسلسل ہراساں کرتے ہیں۔ اس وقت 8/10 کمپنیاں ضرورت مند اور سادہ لوح افراد کو فیس بک کے ذریعے راغب کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں 10 ہزار سے ایک لاکھ قرضہ دینے کا اعلان کر رہی ہیں اور دس ہزار کے قرضے پر کوئی سود بھی وصول نہ کرنے کا دعوی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں