43

آسمانوں پر اڑنے کاشوق مگر زمین پر چلنے کی تمیز نہیں ‘ فیصل قریشی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانیوں کا گوروں سے موازنہ کیا ہے۔فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو میںبنیادی اخلاقیات پر بات کرتے ہوئے اپنے ساتھ جم میں پیش آنے والا ایک واقع سنایا،انہوںنے کہا کہ میں ہر روز صبح جم جاتا ہوں اور وہاں بہت ساری چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل صبح کو جب میں جم سے باہر نکل رہا تھا تو ایک پاکستانی میرے بھائی اندر آ رہے تھے، میں نے دروازہ کھولا وہ اندر آئے اور دوسری طرف منہ کر کے آگے چل دیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اتفاق سے آج صبح بھی جب میں جم سے نکل رہا تھا تو ایک گورے صاحب آ رہے تھے میں رکا اور دروازہ کھولا، ان گورے صاحب نے 3 مرتبہ میرا شکریہ ادا کیا۔فیصل قریشی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ آسمانوں پر اڑنے کا بہت شوق ہے ہمیں، بس زمین پر چلنے کی تمیز نہیں ہے، اتنا ہی کہنا چاہوں گا اور کچھ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں