26

آسمانی بجلی گرنے سے 50سالہ شخص جاں بحق ‘ شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

جڑانوالہ(نامہ نگار)آسمانی بجلی گرنے سے چارہ کاٹتے ہوئے 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،وقوعہ 240 گ ب کے قریب پیش آیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ محلہ انوار آباد کا رہائشی 50 سالہ شخص اورنگزیب ولد رنگ علی گدھا گاڑی پر جانوروں کیلئے چارہ لینے سیدوالا روڈ پر 240 گ ب کے قریب کھیتوں میں گیا اور چارہ کاٹتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ‘ علاوہ ازیں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا،وقوعہ چک نمبر 55گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 55 گ ب کے رہائشی عبدالستار کا اپنی بیوی کیساتھ کسی معمولی بات پر جھگڑا ہوا اسی رنجش پر عبدالستار نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سکینہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں