اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پارلیمانی اور تنظیمی وفد کی قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی وفد میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد اسماعیل ،سنئیر نائب صدر جمیل احمد،پیپلز پارٹی کی رْکن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش ،نائب صدر بشیر احمد،رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا ،رکن کونسل ایوب شاہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ عتیق الرحمٰن ہمراہ تھے انہوں نے اس موقعے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاست میں ان کے مثبت کردار کو سراہا ملاقات میں وفاقی اور صوبائی سطح پر سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمارے دل کے بہت قریب ہیں پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کا مضبوط رشتہ ہے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سمیت وہاں کے آئینی ،انتظامی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مثبت اقدامات اٹھائے ہیں
29