فیصل آباد(پ ر)آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس چیئرمین اعجاز احمد ناگرہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سابق چیئر مین، سابق صدر ایف سی سی آئی چوہدری محمد نواز کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین اعجاز احمد ناگرہ نے کہا کہ ماں سے بڑی نعمت دنیا میں اور کوئی نہیں۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ چوہدری محمد نواز کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی توفیق دے۔
