فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)کے مرکزی سینئرنا ئب صدراورڈویژنل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کا ہلوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایپکا کے اصولی اوراتفاق کردہ مطالبات کے نوٹیفکیشنز جاری نہ کرنے کے خلاف 9مارچ صبح ساڑھے د س بجے پنجاب بھرکے سرکاری ملازمین زراعت ہاوس سے لاہورپریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں پنجاب بھرکے ہزا ر و ں سر کا ری ملازمین شریک ہوکر اپنے مطالبات کی منظو ر ی کے لئے احتجاج کریں گے ۔فیصل آ با د ڈ و یژ ن سے تمام سرکاری اداروںسے ملازمین اس مظاہرہ میں شرکت کریں گے جس کیلئے بھرپور تیاریاںکی جارہی ہیں ۔فیصل آباد ڈ و یژ ن سے روانہ ہونے والی احتجاجی ریلی کی قیادت مر کزی سینئرنائب صدرایپکا پاکستان اورڈو یژ نل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں، صوبائی نا ئب صدر پنجاب محمدعرفان خان،صوبائی نائب صدر میاں محمدشہزاداختر،ڈویژنل سرپرست اعلیٰ عا مر محموداعوان،سینئرنائب صدر میاں مقصود احمد، سینئر نائب صدر صداقت علی بلوچ،ڈویژنل سینئر نائب صدر محمدآصف شہزاد،ڈویژنل چیئر مین ر ا نا یا سر خو ر شیدکریں گے ۔چوہدری ذوا لفقا ر علی کاہلوں نے تمام سرکاری ملازمین کو روانگی کیلئے بروقت پہنچے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے جدو جہد کرناپڑتی ہے لہذاتمام ملازمین مظاہرہ میں شرکت کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی پوری تیاری کریں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو د وباراپنے مطا لبات کی منظوری کیلئے سڑکوںپرآناپڑرہاہے ۔
